فعال فیلڈ جانچ میں،
خصوصی میڈیکل ٹیمیں
فعال طور پر
اعلیٰ خطرے والے علاقوں کا دورہ کرتی ہیں،
جہاں وبائی امراض کے پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
فعال فیلڈ جانچ
گھر پر ملاقاتوں کے ذریعہ کی جاتی ہے،
خاص طور سے پُر ہجوم قرب و جوار
اور انتہائی آبادی والی جگہوں میں۔
وہ آپ کے دروازے پر دستک دیتے ہیں،
اور آپ سے سوالات پوچھتے ہیں
جانچوں کو انجام دینے کے لیے۔
وہ کسی مشتبہ معاملوں کے بارے میں پوچھتے ہیں
اور ان علامات کے بارے میں جو رہائشیوں میں ہو سکتی ہیں۔
پھر، وہ نمونے لیتے ہیں
لیب میں جانچ کرنے اور تصدیق کیے جانے کے لیے۔
یہ احتیاطی طریقہ کار
وائرس کے پھیلاؤ کو بہت ابتدائی مرحلے میں
کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے
