اگر آپ COVID-19 سے متاثر ہوئے ہیں تو آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
انفکشن ہونے سے متعلق، متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں آنے، اور COVID-19 سے صحت یابی کے بارے میں ایک جامع بیداری گائیڈ
انفکشن کا سفر
انفکشن کے ممکنہ معاملے
آپ جانچ کرانا چاہتے ہیں؟
آپ کسی تصدیق شدہ معاملے کے رابطے میں رہے ہیں؟
آپ کو علامات ہیں؟
تاکد جانچ مراکز
تطمن ایپ میں رجسٹر کریں
تطمن کلینکس
جانچ مثبت پائی گئی
جانچ منفی پائی گئی
خود کو 14 دنوں کے لیے الگ تھلگ کریں
ہلکی علامات
شدید علامات
آپ نے علامات کے بغیر 14 دن مکمل کر لیے ہیں؟
تنہائی کے دوران علامات ظاہر ہوئیں؟
گھر میں 10 دن علیحدہ رہیں
طبی دیکھ بھال حاصل کریں
کوئی علامات نہیں
کیا آپ کو لگاتار علامات یا ابھرتی ہوئی علامات ہیں؟
احتیاط کرنا جاری رکھیں
صحت یابی
کن معاملوں میں گھریلو تنہائی کی ضرورت ہوتی ہے؟
گھریلو تنہائی کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے
جب کسی فرد میں انفکشن ہونے کا شبہ ہو
جب انفکشن کی تصدیق ہو جاتی ہے (مثبت معاملے)
اور یہ مندرجہ ذیل ہیں:
وہ لوگ جن میں ہلکی علامات ہیں
جن کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مثبت معاملے
جن میں ہلکی علامات ہیں اور صحت یاب ہو گئے ہیں، اور جو گھر میں طبی تنہائی کی مدت مکمل کرنے کے قابل ہیں
جبکہ وہ جو تصدیق شدہ معاملوں کے ساتھ رابطے میں تھے:
انھیں جانچ کے نتائج سے قطع نظر تصدیق شدہ معاملے کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد سے شروع کرتے ہوئے
14 دنوں کے لیے خود کو گھر کی تنہائی میں الگ تھلگ کرنا چاہیے۔
اگر کوئی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں،
تو فوری طور پر اپنے آس پاس کے نزدیک ترین (تطمن) کلینک پر جائیں
انفکشن کا سفر
انفکشن کے ممکنہ معاملے
آپ کو علامات ہیں؟
بخار
کھانسی
سانس کی تنگی
پٹھوں میں درد
تطمن کلینکس
اپنے آس پاس قریب ترین کلینک کے بارے میں جانیں
یہاں کلک کریں
ابان بن عثمان نے فرمایا: ”میں نے عثمان بن عفان [رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بندہ جو ہر دن کی صبح میں، اور ہر رات کی شام میں یہ کہتا ہو: ’اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کی برکت سے، زمین یا آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ خوب سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے – تین بار، تو (سوائے اس ذات کے) اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔“
ابو داؤد نے روایت کیا
انفکشن کا سفر
گھر میں 10 دن علیحدہ رہیں
انفکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گھر میں آس پاس رہنے والے لوگوں سے ایسے فرد کو علیحدہ کرنا جس میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہو یا ہونے کا شبہ ہو
ایک علیحدہ بیڈ روم کے ذریعہ جو ممکنہ حد تک گھر کے دوسرے افراد سے دور ہو
کوئی علامات نہیں
صحت یابی: لیباریٹری جانچ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے
صحت یابی
کیا آپ جانتے ہیں
Covid-19 سے متاثرہ 80%
افراد میں
ہلکی علامات ہوتی ہیں یا کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں اور وہ ہسپتال جائے بغیر ہی گھر پر صحت یاب ہو سکتے ہیں۔
گھریلو تنہائی:
لیباریٹری جانچ سے قطع نظر جن لوگوں میں علامات ہیں ان کے لیے زیر نگرانی گھر میں قیام کرنا
گھریلو قرنطینہ:
لیباریٹری جانچ سے قطع نظر وہ لوگ جو کسی تصدیق شدہ معاملے کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں اور ان میں کوئی علامات نہیں ہیں ان کے لیے زیر نگرانی گھر میں قیام کرنا
ارتقائی مدت:
بیماری/وائرس کی زد میں آنے سے لے کر علامات ظاہر ہونے تک کی درمیانی مدت اور کورونا وائرس کے لیے یہ زیادہ سے زیادہ 14 دن ہے
گھریلو تنہائی کیا ہے؟
گھر پر الگ تھلگ رہنے کے ذریعہ
آپ وائرس کے پھیلاؤ کو روکتے ہیں
اپنے خاندان.. اپنے دوستوں.. اور حتیٰ کہ ان لوگوں کی بھی حفاظت کرتے ہیں جنھیں آپ نہیں جانتے
اس مدت کے دوران آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
اپنی علامات کی نگرانی کریں اور جیسے ہی آپ کو کھانسی، بخار، یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو، تو 937 پر کال کریں
جب تک آپ کو طبی دیکھ بھال کی ضرورت نہ ہو اپنے گھر سے نہ نکلیں۔
اچھی طرح سے ہوا دار کمرے میں خود کو الگ تھلگ کریں۔
ملاقاتیوں کا استقبال کرنے سے گریز کریں خاص طور پر ایسے لوگوں کو جنھیں پیچیدگیاں ہونے کا خطرہ زیادہ ہو۔
صحت بخش کھانے اور زیادہ سے زیادہ سبزیاں اور پھل کھائیں، کافی مقدار میں مائعات پئیں، اور کسی کے ساتھ اپنے کھانے کا اشتراک نہ کریں۔
احتیاط کے مدنظر گھر میں پالتو جانوروں سے دور رہیں۔
اگر آپ کا کوئی طبی اپائنٹمنٹ ہے جسے ملتوی نہیں کیا جا سکتا ہے، تو انھیں کال کرکے بتائیں کہ آپ متاثرہ ہیں، یا آپ کو Covid-19 ہو سکتا ہے۔
گھریلو تنہائی کی شرائط؟
اگر ممکن ہو تو علیحدہ ٹوائلیٹ استعمال کریں، تاہم، اگر مشترکہ ٹوائلیٹ استعمال کیا جاتا ہے، تو ہر استعمال کے بعد اسے جراثیم کش کیا جانا چاہیے۔
گھریلو تنہائی میں رہنے والے فرد کے لیے جہاں تک ممکن ہو کنبے کے دوسرے افراد سے دور ایک علیحدہ بیڈ روم ہونا ضروری ہے۔
کھڑکیاں مستقل طور پر کھلی رکھیں اور اچھی ہوا داری کو یقینی بنائیں۔
اکثر چھوئی جانے والی سطحوں، جیسے دروازوں کے ہینڈل کو جراثیم کش کریں۔
ابوبکرہ سے روایت ہے: عبدالرحمن ابن ابوبکرہ نے فرمایا کہ انھوں نے اپنے والد سے کہا: اے میرے والد! میں آپ کو ہر صبح یہ دعا کرتے ہوئے سنتا ہوں: ”اے اللہ! میرے جسم کو تندرستی عطا فرما۔ اے اللہ! مجھے اچھی سماعت عطا فرما۔ اے اللہ! مجھے اچھی بصارت عطا فرما۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔“ آپ اس دعا کو صبح میں تین بار اور شام میں تین بار دہراتے ہیں۔ انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو دعا کے طور پر یہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے سنا ہے اور میں ان کی سنت پر عمل کرنا پسند کرتا ہوں۔
گھریلو تنہائی یا قرنطینہ کی مدت کب شروع ہوتی ہے اور کب ختم ہوتی ہے؟
گھریلو تنہائی:
ان لوگوں کے لیے جن میں لیباریٹری جانچ سے قطع نظر علامات موجود ہیں
گھریلو قرنطینہ:
ان لوگوں کے لیے جو کسی تصدیق شدہ معاملے کے ساتھ رابطےمیں تھے اور لیباریٹری جانچ سے قطع نظر ان میں کوئی علامات نہیں ہیں
مثال: ایک فیملی کی کہانی
فیملی کے ایک فرد (والد) کو انفکشن تھا، اس کے بعد 8ویں دن بیٹے کو بھی ہو گیا۔۔ ان کی تنہائی کی مدت اور فیملی کے باقی افراد کی گھریلو قرنطینہ کی مدت کب شروع اور ختم ہوتی ہے؟
والد
علامات کا ظہور – تنہای کی مدت شروع ہوتی ہے
تنہائی کی مدت کا اختتام
خاندان کے افراد
قرنطینہ کی مدت شروع ہوتی ہے
تنہائی کی مدت کا اختتام
بیٹا
قرنطینہ کی مدت شروع ہوتی ہے
علامات کا ظہور
آپ کو علامات ہیں؟
تنہائی کی مدت 10 دن ہے؛ تصدیق شدہ معاملے پر علامات کے ظہور کے پہلے دن سے شروع ہوتی ہے
تنہائی کی مدت کا اختتام
والد
خاندان کا پہلا فرد جسے انفکشن ہوا تھا اور جسے علامات ہیں۔ اسے علامات (تیز بخار، کھانسی، سانس کی تنگی) ظاہر ہونے کے بعد سے 10 دنوں تک گھر میں ہی رہنا چاہیے
بیٹا
خاندان میں دوسرا فرد جسے والد کے بعد انفکشن ہوا تھا اور اسے اصل تنہائی کی مدت (14 دن) سے قطع نظر علامات ظاہر ہونے کے بعد سے 10 دنوں کے لیے گھر میں ہی رہنا چاہیے
گھر کے باقی افراد
جنھیں کوئی علامات نہیں ہیں انھیں 14 دنوں
تک گھر میں ہی رہنا چاہیے
جو خاندان کے پہلے متاثرہ فرد پر علامات ظاہر ہونا شروع ہونے سے 2 دن پہلے شروع ہوتا ہے
تنہائی کی مدت کا اختتام ان لوگوں کے لیے جن میں علامات تھیں
یہ 3 دنوں تک علامات (تیز بخار، کھانسی، اور سانس کی تنگی) کے غائب ہونے کے ساتھ مشروط ہے
صحت یابی کی تصدیق کے لیے COVID 19 کی جانچ دوبارہ کرانے کی ضرورت نہیں ہے
آپ کی ذاتی دیکھ بھال:
دوسروں کے ساتھ اپنی ذاتی چیزوں کا اشتراک نہ کریں
اپنے کپڑوں کو دھوئیں (90° – 60° پر) اور انھیں اچھی طرح خشک کریں
صرف اپنے استعمال کے لیے ایک ٹوائلیٹ مختص کریں
قابل تلف پلیٹ، پیالوں، نیپکن اور کپ کا استعمال کریں
اپنے کمرے کو روزانہ صاف اور جراثیم کش کریں
مضبوط ڈھکن والی ردی کی ٹوکری کا استعمال کریں
انفکشن کا سفر
انفکشن کے ممکنہ معاملے
آپ کسی تصدیق شدہ معاملے کے رابطے میں رہے ہیں؟
کس شخص کو متاثرہ شخص کے رابطے میں آیا ہوا مانا جاتا ہے؟
کوئی بھی جو ایک ہی گھر میں ان کے ساتھ رہتا ہے
کوئی شخص جس نے ہاتھ ملانے اور چھونے کے ذریعہ، ان سے براہ راست بات چیت کی ہو
کوئی شخص جس نے متاثرہ شخص سے 2 میٹر سے کم فاصلہ رکھتے ہوئے 15 منٹ سے زیادہ دیر تک بات چیت کی ہو
رابطہ کی مدت کب شروع ہوتی ہے؟
متاثرہ فرد پر علامات ظاہر ہونا شروع ہونے سے 2 دن پہلےاور 14 دنوں تک..
تطمن ایپ میں رجسٹر کریں
ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے
یہاں کلک کریں
جانچ کرانے کی ضرورت نہیں ہے
آپ نے علامات کے بغیر 14 دن مکمل کر لیے ہیں؟
چونکہ وائرس کی ارتقائی مدت 14 دنوں تک رہتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ جانچ کراتے وقت ہو سکتا ہے یہ ظاہر نہ ہو
کیا آپ کسی تصدیق شدہ معاملے کے رابطے میں رہے ہیں؟
خود کو 14 دنوں کے لیے گھر میں الگ تھلگ کریں
اگرچہ جانچ کے نتائج منفی تھے کیونکہ وائرس کی ارتقائی مدت 14 دنوں تک رہتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ جانچ کراتے وقت ہو سکتا ہے یہ ظاہر نہ ہو۔
کس شخص کو متاثرہ فرد کے رابطے میں آیا ہوا مانا جاتا ہے؟
کوئی بھی جو ایک ہی گھر میں ان کے ساتھ رہتا ہے
کوئی شخص جس نے ہاتھ ملانے اور چھونے کے ذریعہ، ان سے براہ راست بات چیت کی ہو
کوئی شخص جس نے متاثرہ شخص سے 2 میٹر سے کمفاصلہ رکھتے ہوئے 15 منٹ سے زیادہ دیر تک بات چیت کی ہو
رابطہ کی مدت شروع ہوتی ہے:
متاثرہ فرد پر علامات ظاہر ہونا شروع ہونے سے 2 دن پہلے اور 14 دنوں تک۔
اگر کوئی علامات موجود نہیں تھیں، تو جانچ کرنے کے بعد سے اس کا شمار کیا جانا چاہیے۔
ایک ہی گھر میں رہنے والے لوگوں کو کیا کرنا چاہیے؟
متاثرہ فرد سے 2 میٹر دور رہیں اور غیر ضروری جسمانی رابطے سے گریز کریں۔
متاثرہ فرد یا ان کی چیزوں یا برتن جیسے پلیٹوں سے نمٹنے کے وقت ماسک اور دستانے پہنیں
متاثرہ فرد کی ذاتی چیزوں کا اشتراک نہ کریں، جیسے ان کے کھانے کی پلیٹیں، گلاس، تولیے، بستر، یا الیکٹرانکس جیسے موبائل۔
اکثر چھوئی جانے والی سطحوں کو صاف کریں جیسے بجلی کے سوئچ اور دروازوں کے ہینڈل۔
متاثرہ فرد، ان کی چیزوں، یا کھانے کو چھونے سے پہلے اور بعد میں کم سے کم 40 سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔
اپنے کپڑوں اور بستر کی چادروں کو علیحدہ گرم پانی اور ڈٹرجنٹ سے دھوئیں اور انھیں اچھی طرح خشک کریں۔
بچوں کو ترسیل کے خلاف حفاظتی اور تدارکی اقدامات سے آگاہ کریں۔
اگر کوئی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں،
تو فوری طور پر اپنے آس پاس کے نزدیک ترین (تطمن) کلینک پر جائیں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے:
گھریلو تنہائی میں فرد کی دیکھ بھال کون کر رہا ہے؟
ایک ہی کنبے کے دوسرے افراد میں انفکشن پھیلنے سے بچنے کے لیے، مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کیا جانا ضروری ہے
ضرورت پڑنے پر دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے کسی ایک فرد کو تفویض کریں۔
فرد کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں، جن میں ہاتھوں کو دھونا اور ماسک پہننا، ساتھ ہی دستانے پہننا شامل ہے۔
ہر بار جب وہ گھریلو تنہائی میں رہنے والے فرد سے بات چیت کریں تو ان کے لیے حفاظتی سامان (دستانے اور ماسک) پہننا لازمی کریں۔
ابو سعید خدری اور ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنھما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ”کسی مسلمان کو کوئی بھی بیماری، تکلیف، تھکاوٹ، غم، پریشانی یا ایذا لاحق ہو، حتی کہ اگر اسے کانٹا بھی چبھے، تو اللہ تعالیٰ اس تکلیف کے بدلے اس مومن کے گناہ معاف کر دیتا ہے۔“
انفکشن کا سفر
آپ جانچ کرانا چاہتے ہیں؟
تاکد جانچ مراکز
تاکد جانچ مراکز ان لوگوں کے لیے جن میں علامات نہیں ہیں
ویڈیو دیکھیں
صحتی ایپ کے ذریعہ اپائنٹمنٹ بک کریں
ابھی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
اطمینان رکھیں
اطمینان رکھیں (تطمن) وزارت صحت کی ایک ایپ ہے، جسے گھریلو تنہائی یا قرنطینہ میں بھیجے گئے شہریوں اور رہائشیوں کو تحفظ اور صحت نگہداشت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے؛ تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور ان کی صحت یابی کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جا سکے۔
خدمات
تصدیق شدہ معاملوں کے رابطوں پر تازہ ترین ڈیٹا
جانچ کے نتائج
تعلیمی لائبریری
ایس ایم ایس اطلاعات
وبائی تحقیقات میں مدد کے لیے لنکس
یومیہ صحت کی حالت کا فالو-اپ
پیغامات اور خودکار کال نوٹیفکیشن
صحت تنہائی کے لیے شمار معکوس اشارہ کار
مستفید
تصدیق شدہ معاملوں کے رابطے
سفر سے آمد
گھریلو تنہائی یا قرنطینہ میں تصدیق شدہ معاملے
مشتبہ معاملے
انفکشن کا سفر
احتیاط کرنا جاری رکھیں
اپنے ہاتھوں کو دھوئیں
کپڑے کا ماسک پہنیں
محفوظ فاصلہ رکھیں
ہاتھ نہ ملائیں
ٹشو میں چھینکیں
اہم احتیاطی تدابیر جو آپ کو اختیار کرنی چاہیے:
جب آپ کو اپنے آس پاس کے لوگوں سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہو تو 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں یا جراثیم کش کریں
آپ اور آپ کو دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے والے فرد کو طبی ماسک پہننا چاہیے
کھانسی اور چھینک آنے پر اپنے منہ اور ناک کو ڈھکیں
ابان بن عثمان نے فرمایا: ”میں نے عثمان بن عفان [رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بندہ جو ہر دن کی صبح میں، اور ہر رات کی شام میں یہ کہتا ہو: ’اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کی برکت سے، زمین یا آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ خوب سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے – تین بار، تو (سوائے اس ذات کے) اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔“
ابو داؤد نے روایت کیا
اپنے اعمال میں عقلمندی دکھانے کے لیے آپ کا شکریہ…
آپ مصافحہ کیے بغیر دوسروں کو سلام کرتے ہیں
آپ حفاظت سے خریداری کرتے ہیں
آپ اپنے دوسروں کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ رکھتے ہیں
آپ اپنی ذاتی چیزوں کا اشتراک کرنے سے گریز کرتے ہیں
آپ اپنے ماسک اور سینیٹائزر پر توجہ دیتے ہیں
کب آپ کو گھر میں خود کو الگ تھلگ کرنا چاہیے؟
اس ویڈیو میں ڈاکٹر نذر بہبری (Nizar Bahbari) کے مشورے پر عمل کریں
خوف زدہ نہ ہوں… گھریلو تنہائی کا مطلب ہے کہ آپ کی حالت مستحکم ہے
آپ کا گھر آپ کی محفوظ پناہ گاہ ہے
انفکشن کا سفر
انفکشن کے ممکنہ معاملے
آپ جانچ کرانا چاہتے ہیں؟
آپ کسی تصدیق شدہ معاملے کے رابطے میں رہے ہیں؟
آپ کو علامات ہیں؟
تاکد جانچ مراکز
تطمن ایپ میں رجسٹر کریں
تطمن کلینکس
جانچ مثبت پائی گئی
جانچ منفی پائی گئی
خود کو 14 دنوں کے لیے الگ تھلگ کریں
ہلکی علامات
شدید علامات
آپ نے علامات کے بغیر 14 دن مکمل کر لیے ہیں؟
تنہائی کے دوران علامات ظاہر ہوئیں؟
گھر میں 10 دن علیحدہ رہیں
طبی دیکھ بھال حاصل کریں
کوئی علامات نہیں
کیا آپ کو لگاتار علامات یا ابھرتی ہوئی علامات ہیں؟
احتیاط کرنا جاری رکھیں
صحت یابی
صحت خدمات کے لیے آپ کی گائیڈ
ایپس
صحتی
BeSure پر اپائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے
تطمن
صحت کی حالت کی یومیہ نگرانی اور نتائج کے ظہور کے لیے
توکلنا
اجازت نامہ کی درخواست کریں
تباعد
رابطے میں رہنے والے لوگوں کے لیے اطلاع موصول کریں
مطلوبہ سروس پر کلک کریں
کلینکس
تطمن
آزاد کلینکس جو اپائنٹمنٹ کے بغیر علامات رکھنے والے افراد کو قبول کرتی ہیں
مراکز
تاکد مراکز
تاکد مراکز میں یقینی بنائیں جو ان لوگوں کے لیے مخصوص ہیں جن میں COVID-19 کی علامات نظر نہیں آتی ہیں۔
رابطہ کریں
937
میڈیکل اور خدمات سے متعلق مشاورت کے لیے
920005937
میڈیکل اور خدمات سے متعلق مشاورت کے لیے
کیا آپ کا کوئی سوال ہے؟
اس لنک کے ذریعہ کورونا وائرس پر عمومی سوالات دیکھیں:
https://covid19awareness.sa/faqs
آخر میں..
یاد رکھیں کہ آپ کی ذہنی صحت اور استحکام وہ اہم وجہ ہے جو وائرس کے تئیں آپ کی جسمانی مدافعت اور مزاحمت کو مستحکم کرنے کرنے میں مدد کرتی ہے
اپنی صحت کا اچھی طرح خیال رکھیں اور جلد صحت یاب ہوں!
اطمینان رکھیں… ہم آپ کی مدد کے لیے آپ کے قریب ہیں
کیا آپ کو یہ کتابچہ اچھا لگا؟
یہاں مزید تلاش کریں